اروناچل پردیش میں زیادتی کا شکار بچی ہلاک،نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

نئی دہلی(اے پی اے)بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں 14 سالہ بچی سے زیادتی کیخلاف نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہو گیا ۔اروناچل پرویش سے تعلق رکھنے والی ایک طلبہ ندو تانیہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور گزشتہ ہفتے اس بچی کی ہلاکت نے مظاہروں کو جنم دیا ۔ہندوستان میں خواتین کے ریپ جیسے واقعات میں اس وقت سے اضافہ ہوا ہے جب 2012ء  میں نئی دہلی میں بس میں سوار 23 سالہ لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بعد میں اس لڑکی کی ہلاکت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔گزشتہ مہینے ڈنمارک کی ایک سیاح کو بھی ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔