آئین قرآن و سنت کے تابع ہے‘ توقع ہے وزیرستان سے جلد خوشخبری ملے گی: طاہر اشرفی

اسلام آباد (ثناء نیوز)پاکستان علماء کونسل کے سربراہ  حافظ طاہر اشرفی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ قوم کو جلد وزیرستان سے خوشخبری ملے گی۔ امن کوششوں کو آئین کی بحث میں الجھا کر سبو تاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ نفاذ شریعت کیلئے پہلے بھی جدوجہد کر رہے تھے، آئندہ بھی جاری رہے گی مگر امن کوششوں کو آئین کی بحث میں الجھا کر سبو تاژ کرنے کی کوششوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملکی آئین قرآن اور سنت کے تابع ہے ۔ آئین بنانے والے اکابرین تقوی‘دینی اور شرعی علوم کے ماہر تھے۔