ختم نبوت حلف نامہ کا مسودہ 2 این جی اوز کے پاس پہلے ہی موجود تھا، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کارروائی کے لیے حکومت کو 3 مطالبات پیش کر دیے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)”ورلڈ پاسبان ختم نبوت “کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کی تمام دینی جماعتوں جے یو آئی،جے یو پی، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت، جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ، تنظیم علماءو مشائخ اہلسنت،مجلس احرار اسلام، تحریک حرمت رسول، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ، تحریک تحفظ ناموسِ رسالت، مصطفائی جسٹس موومنٹ، تحریک ختم نبوت کے راہنماﺅں کا اجلاس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں پیر سلمان منیر سجادہ نشین سمبڑیال شریف کی صدارت میں ہوا اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے رہنماﺅں نے بتایا کہ ختم نبوت کا حلف نامہ غلطی سے نہیں جان بوجھ کر ختم کیا گیا ،2غیر ملکی این جی اوز کے پاس مسودہ پہلے ہی موجود تھا۔ 3غیر ملکی سفیر بھی اس سے آگاہ تھے ۔تحفظ ختم نبوت کی تمام جماعتوں نے اس خطرناک سازش کے ذمہ دار سازشی عناصر کیخلاف جلد کارروائی کرنیکے ضمن میں 3مطالبات حکومت کو پیش کردیے ہیں۔