‘‘قادیانی اسلام کا ٹائٹل استعمال کر کے امت مسلمہ کو دھوکہ دے رہے ہیں‘‘

لاہور (   )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و انجمن خدام الاسلام حنفیہ قادریہ کے زیر اہتمام دو روزہ ختم نبوت کورس جامعہ حنفیہ قادریہ چوک یاد گار شہیداں جی ٹی روڈ لاہور میں زیر صدارت مولانا قاری جمیل الرحمن اخترؔ قادری منعقد ہوا ۔کورس میں مولانا نعیم الدین ، مولانا فقیر اللہ اخترؔ ، مولانا عبد النعیم ، مولانا عبید الرحمن معاویہ ، پیر محمد زبیر جمیل ، حافظ محمد عمیر جمیل اور دیگر علماء کرام نے لیکچر دیے۔ علماء نے کہا کہ قادیانی اسلام کا ٹائیٹل استعمال کرکے امت مسلمہ کو دھوکہ دے کر آئین سے بغاوت کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ حکومت قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے۔ قادیانیوں کے ساتھ بائیکاٹ قرآن و حدیث کی روشنی میں عدل و انصاف کے عین مطابق ہے۔