یوتھ انٹرن شپ پروگرام: پنجاب سوشل سکیورٹی میں 40 انٹرنی تعینات

لاہور (پ ر) پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام 2014ء کے تحت پنجاب سوشل سکیورٹی میں 40 انٹرنی تعینات کر دیئے گئے‘ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بڑھتی بے روزگاری اور اعلیٰ تعلیم کے حامل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام 2014 (فیز II) کا جو آغاز کیا ہے اس کے تحت ادارہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی نے اعلیٰ تعلیم کے حامل انٹرنیز کو انٹرویوز کے بعد مختلف سوشل سکیورٹی کے دفاتر/ ہسپتالوں میں تعینات کر دیا ہے۔ دریںاثناء سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں اس سلسلہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں انٹرن شپ پر آنے والوں کو ادارہ کی کارکردگی کے طریقہ کار بارے بتایا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن (سلمان علی) اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن حنا پرویز نے شرکت کی۔