ینگ نرسز نے کل دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، مطالبات پورے نہ ہونے پر ایمرجنسی میں کام بند کرنے کی دھمکی

لاہور (آئی این پی) ینگ نرسز کا نوکریوں سے برطرف کئے جانے کے خطرات اور دیگر مطالبات کے حق میں کل  لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان اور مطالبات پورے نہ ہونے پر ایمرجنسی میں کام بندکرنے کی دھمکی بھی دیدی۔ ینگ نرسز کے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب حکومت نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہماری نوکریاں بھی دائو پر لگی ہوئی ہیں۔