گجرات: گھر میں آتشزدگی، خاتون زندہ جل گئی، 2 بیٹے، بہو جھلس گئے

گجرات ( نامہ نگار)گھر میں آگ بھڑکنے سے خاتون زندہ جل گئی جبکہ اسکے دو بیٹے اور بہو بھی جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوارہ چوک کی رہائشی 42سالہ ممتاز بیگم اپنے کمرے میں گیس کا چولہا جلا کر سو رہی تھی کہ اچانک رضائی چولہے پر سوتے میں جا گری اور کمرے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے ممتاز بیگم جل کر دم توڑ گئی جبکہ اسے بچانے کی کوشش میں اسکے دو بیٹے عمران ، فیصل اور بہو آصفہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔ بعدازاں امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔