کیمبرج گریجویٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے منہاج یونیورسٹی میں ایم بی اے پروگرام کا آغاز

لاہور (پ ر) منہاج یونیورسٹی لاہور نے کیمبرج گریجویٹ یونیورسٹی سی جی یو کے تعاون سے اینٹرپرینوئرشپ میں اپنے گلوبل ایگزیکٹو ایم بی اے پروگرام کاآغاز کر دیا ہے۔ یہ پروگرام پیشہ ور افراد کے کیریئر کو بہتر بنانے اور ان کی کاروباری مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے  کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا باقائدہ آغاز اپریل2014 میں ہوگا ۔