کشمیری طلبہ پر مقدمے سے بھارت کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہو گیا، قمر الزمان بابر

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت پر خوشی منانے والے کشمیری طلبہ پر مقدمے سے بھارت کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہو گیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ڈھونگ رچانے والا بھارت جمہوری آواز کو برداشت نہیں کر سکتا۔ بھارت نے ارض کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کر رکھا ہے مگر کشمیریوں کے عوام قیام پاکستان کے ساتھ ہی سے الحاق پاکستان کے حامی ہیں  اور رہیں گے بھارت جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کو زیادہ نہیں دبا سکتا۔ اجلاس میں چودھری لئیق احمد،  چودھری سلیم آغا شوکت، امجد عبید ، ارشاد عالم شاد،  خالد محمود، اعجاز احمد ، وقار احمد سید مکرم شاہ،  سید مبین شاہ، امیر علی، منظور حسین، نور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔