چودھری عبدالمجید کے انتقال پر شہباز شریف کا اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی سعود مجید کے والد اور بزرگ مسلم لیگی چوہدری عبدالمجید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔