پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

فیروز والا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کوٹ عبدالمالک، مریدکے اور تحصیل فیروز والا کے عہدیداروں محمد ایوب خان، رانا مقبول احمد ، ایم اے ساجد، ملک آصف مقبول، سینئر وکیل چودھری، اکبر جابل، شیخ شفیق، مزدور رہنما عبداللہ بٹ اور دیگر نے ضلع شیخوپورہ کے نو منتخب صدر خان محمد آصف اور جنرل سیکرٹری چودھری عثمان احمد کو مبارک باد دی ہے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔