پیپلزپارٹی نے خواتین کو مردوں کے برابر نمائندگی دی: ثمینہ خالد گھرکی

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان قربان کرکے برصغیر اشیا کی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں اور پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس نے عورتوں کو مردوں کے برابر اپنی جماعت میں نمایندگی دی ہے جبکہ سابق صدر  زرداری نے  فہمیدہ مرزا کو پہلی بار سپیکر قومی اسمبلی منتخب کرواکر یہ اعزاز بھی پیپلز پارٹی کو دیا ہے کہ یہ واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی خاتون رکن اسمبلی کو ملک کی مرکزی اسمبلی کا پانچ سال تک کے لئے سپیکر رہنے کا اعزاز رہا ہے ۔