پشاور میں حساس اداروں کی کارروائی، 2 شدت پسند کمانڈر گرفتار

پشاور (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) پشاور میں جی ٹی روڈ پر سوریا پل کے قریب حساس اداروں نے دو اہم شدت پسند کمانڈروں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے شدت پسند کمانڈروں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، شدت پسند ایک کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتے تھے۔ ادھر فقیر آباد پشاور سے 3 مبینہ افغان مہاجر بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کالعدم تنظیم کے نام پر تاجروں سے بھتہ مانگنے تھے۔ بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے بنک ملازم کے گھر کے باہر دھماکہ کیا۔ ادھر طورخم بارڈر سے افغان پولیس کے ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار عبدالحاجی سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔