پاکستانی کرکٹ ٹیم کا میچ نہ دیکھنے والے ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہتے ہیں: حسین حقانی

واشنگٹن (اے پی اے) امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی نہ چھوڑا۔  پاکستان کی ایشیاء کپ فائنل میں ہار پر انہوں نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ان پر خدا کی رحمت برقرار رہتی ہے جو پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ نہیں دیکھتے کیونکہ وہ ہارٹ اٹیک سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی طالبان پاکستان کی جمہوری حکومت کو گرا کر شریعہ سٹیٹ قیام کیلئے برسرِ پیکار ہیں۔