ٹھٹھہ: اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی ٹریفک حادثے میں زخمی

ٹھٹھہ (نوائے وقت رپورٹ) اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے سجاول کے قریب مولانا اورنگزیب فاروقی کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں اورنگزیب فاروقی زخمی ہو گئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔