ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے صلاحیتیں اور ٹیم صرف عمران کے پاس ہے: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے صلاحیتیں اور ٹیم صرف عمران کے پاس ہے۔ عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ہمارا راستہ روکا گیا مگر سونامی رکا نہیں پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے۔ عوام کو عمران پر اعتماد ہے ہماری قیادت عوام کو مایوس نہیں کرے گی عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے پی ٹی آئی ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ عمران خان کیخلاف روایتی سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں۔ مگر انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی نے خیبر پی کے میں انقلابی اقدامات کرکے گڈ گورننس کو فروغ دیا ہے۔