قصور: شیخ ذوالفقار عرف بھولو اور اسکا ہم زلف یکے بعد دیگرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

قصور ( نامہ نگار) شیخ ذوالفقار عرف بھولو اور اس کا ہم زلف یکے بعد دیگرے دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے۔ شیخ ذوالفقار گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے اسی اثناء گھر کے سامنے ایک مکان میں رہائش پذیر اس کا ہم زلف شیخ ریاض نے جب یہ خبر سنی اور اسے بھی دل کا دورہ پڑا اور وہ چند لمحوں میں چل بسا۔ دونوں متوفیان کی نماز جنازہ حضرت بابا بلھے شاہ کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ رسم قل آج جامع مسجد جھگیاں والی بازار دالگراں میں ادا کی جائے گی۔