فیروزوالا: جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر‘ ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ

فیروزوالا (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالا کے علاقوں کوٹ عبدالمالک‘ شرقپور خورد‘ رانا ٹاؤن‘ امامیہ کالونی اور رانا ٹاؤن کے علاوہ نئی آبادیوں میں ناکارہ سیوریج سسٹم اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے گئے۔  جو مچھروں کی افزائش کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ دوسری طرف موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیل کونسل فیروز والا‘ بلدیہ کوٹ عبدالمالک اور بلدیہ فیروز والا نے کاغذی سطح پر ڈینگی کے خاتمے کے نام پر کروڑوں خرچ کر دیئے ہیں مگر کسی علاقے میں سپرے کا نشان تک نہ ہے۔ ذرائع کے مطابق درجنوں آبادیوں میں ڈینگی کا وائرس موجود ہے دوسری طرف تحصیل کونسل اور بلدیہ کوٹ عبدالمالک فیروز والا اور ڈینگی مکاؤ ٹیموں نے فرضی بل بنا کر کرپشن کی انتہا کر دی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔