طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ نواز شریف کاہے ، خواجہ آصف اپنے قائد کے فیصلوں کی نفی کر رہے ہیں: قاری عبدالمالک

مظفرآباد(ثناء نیوز)بزرگ عالم دین ممتاز دینی سکالر اور جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے  سرپرست اعلیٰ مولانا قا ری عبدالمالک توحیدی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ نواز شریف کاہے مگر انکی کابینہ کے وزیر خواجہ آصف اشتعال انگیز بیانات دیکر اپنے قائد کے فیصلوں کی نفی کر رہے ہیں۔ رحمٰن ملک کا کردار گھناؤنا رہا جو اب حکومت کا حصہ نہیں اور آگ لگانا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ مشرف نے لال مسجد اور سوات اور قبائل پرآپریشن کروایا تو امن کے بجائے فساد ہوا۔ اور یہ آگ تا حال نہیں بجھی ۔