ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 4 کنال اراضی واگزار کرالی

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر اے سی (رائے ونڈ) امان انور قدوائی نے سرکاری اراضی واگذار کر وانے کے لیے آصل لکھو وال میں کارروائی کی اور  4کنال سرکاری اراضی واگذار کروالی۔ جہا ں پر غیر قانونی طور پر قبضہ   ما فیا نے مویشیوں کا با ڑہ اور ڈیرہ تعمیر کیا ہوا تھا۔امان انور قدوائی نے بتایا کہ واگذار کروائی گئی سرکاری اراضی کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔