شارجہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون اور شخص گرفتار

 شارجہ (اے پی پی) شارجہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست میں لی جانے والی خاتون اور شخص پر شارجہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر عرب ممالک سے نوجوان لڑکیوں کی سمگلنگ اور جادو ٹونہ کرنے کے الزامات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے والی ایک لڑکی کی شکایت پرکی۔