سینئر فوٹو جرنلسٹ مجید میر انتقال کر گئے

لاہور (پ ر) سینئر فوٹو جرنلسٹ مجید میر جو ایک عرصہ سے سعودیہ میں تھے انتقال کر گئے۔ مرحوم روزنامہ مساوات لاہور کے چیف فوٹو گرافر اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پرنسپل فوٹو گرافر تھے۔ فوٹو جونلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ناصرغنی اعجاز لاہوری، عابد حسین، شبیر قادری اور دیگر نے انکے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔