سرائے عالمگیر میں غیرقانونی طور پر مقیم دو افغانی گرفتار، مقدمات درج

گجرات (نامہ نگار) کنجاہ کے بعد سرائے عالمگیر سے غیرقانونی طور پر مقیم دو افغانی گرفتار کر لئے گئے۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف ضلع گجرات میں آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ کنجاہ میں جمعہ خان کو غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ سرائے عالمگیر میں غیر قانونی مقیم ہونے کے الزام میں دو پٹھانوں کو حراست میں لیکر مقدمات درج کر لئے گئے ۔