رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مالیاتی خسارہ مجموعی قومی پیدوارکا 3.2فیصد رہا

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ملک کامالیاتی خسارہ مجموعی قومی پیدوار( جی ڈی پی) کا 3.2فیصد رہا ہے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے فروری تک مالی سال کے دوران مالیاتی خسارے کا تخمینہ 3.5 فیصد لگایا تھا۔ حکومت کی مضبوط مالیاتی پالیسی کے نتیجہ میں ملک کے مالیاتی خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2013-14ء کیلئے حکومت نے مالیاتی خسارے کا ہدف 6.3 فیصد مقرر کیا تھا۔