روانڈا نے جنوبی افریقہ کے 6 سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا

جوہانسبرگ (اے پی پی) روانڈا نے جوہانسبرگ میں سابق آرمی جنرل کے گھر پر حملہ کے الزام میں جنوبی افریقہ کے 6 سفارتکاروں کو ملک سے  نکال دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے جنوبی افریقن سفارتی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ روانڈا نے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 6 جنوبی افریقن سفارتکاروں کو ملک بدر کیا ہے اور یہ 6 سفارتکار وطن واپس آ رہے ہیں۔