خواتین کی جدوجہد کی بدولت ملک میں جمہوریت بحال ہوئی: بشریٰ اعتزاز

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب لاہور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا مہمان خصوصی بیگم بشریٰ اعتزا ز احسن جبکہ صدارت بیگم بیلم حسنین ایم این اے و صدر پنجاب شعبہ خواتین نے کی دیگر مہمانوں میں جہاں آرا وٹو ، راجہ عامر ، آصف خان ،نصیر احمد ، عمر حیات تبسم، توقیر اکرم ، مرزا اویس بیگ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو حقوق دلوانے کے لئے جدو جہد کی ہے ، پیپلز پارٹی کی خواتین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معاشرتی نا ہمواری کے خلاف ضیاء آمریت سے لے کر پرویز مشرف کی آمریت تک بھر پور جدوجہد کی ہے اور اس مقصد کے لئے قید و بند اور مقدمات کی صعوبتیں بھی برداشت کی ہیں ان خواتین کی جدوجہد کی بدولت پاکستان میں جمہوریت بحال ہوئی اور پوری دنیا کی مسلمان خاتون کو پاکستان کی وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔