خواتین کیلئے شہباز شریف کا پیکیج شاندار کارنامہ ہے: خواجہ خرم

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین کی ترقی کیلئے پیکیج شاندار کارنامہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے خواتین، طلبائ، نوجوانوں سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو ملکی ترقی میں شامل کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب کے عوام کو بہترین معیار زندگی فراہم کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔