خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا: شیخ انوارالحق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جتنے حقوق دیئے ہیں اس کا کسی دوسرے مذہب میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔