خواتین کو بدکاری پر مجبور کرنے کیخلاف حکومت قانون سازی کرے: فرخ جاوید مون

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے والی جماعت ہے اور اس جماعت کے پارٹی الیکشن کے موقع پر خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیابی بھی حاصل کی پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان خواتین کو بھی شانہ بشانہ لیکر چلتے ہیں خواتین کی شمولیت کے بغیر سیاسی میدان میں کامیابی نا ممکن ہے ۔  وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے لئے کوئی ایسا قانون بنائے کہ جس کی وجہ سے کسی بھی عورت کو جوہر ٹائون کی رہائشی عورت بسمہ کی طرح اپنے بچوں کو قتل کرنے کا موقع نہ ملے۔