حج آرگنائزرز اور عازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: عرفان صدیقی

فیصل آباد/ اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حج آرگنائزرز اور عازمین حج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائررز کیلئے حجاج کی خدمت حصول رزق کے ساتھ حصول ثواب کا ذریعہ بھی ہے اور پاکستان کا سعودی عرب میں حج خدمات میں 11ویں نمبر سے 2 نمبر تک آجانا پرائیویٹ سکیم کی بدولت ہے اس کو نہ صرف جاری رکھا جائیگا بلکہ مزید سرکاری کوٹہ پرائیویٹ کیا جائیگا اور اس سلسلہ میں قانون سازی بھی کی جائیگی جس کیلئے وزرات مذہبی امور ورکنگ کررہی ہے، وہ پاکستان حج آرگنائررز ایسوسی ایشن (ہوپ)کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے چیئرمین حاجی مقبول احمد کی قیادت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔