جماعت اسلامی کے وفد کا ایرانی شہر قم میں تعلیمی ادارے کا دورہ

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایران کے روحانی مرکز قم میں مصروف دن گزارا جہاں انہوں نے ایران کی معروف علمی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ وفد کی قیادت لیاقت بلوچ کر رہے ہیں ۔  امن وفد کی دعوت ایران کے معروف ادارے نے مجمع تقریب بین المذاہب نے دی تھی جو دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کااہتمام کرتاہے ۔ پاکستانی وفد نے ایران کے معروف عالم دین آیت اللہ علوی گورگانی سے ان کے درس میں ملاقات کی  ۔