تعلیم کے ذریعے پاکستانی معاشرہ میں انقلاب لایا جاسکتا ہے: کیری پولرڈ

لاہور( پ ر) پاکستانی طلبا و طالبات با صلاحیت ہیں اور پاکستانی یونیورسٹیاں واقعتاً سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیمات میں اپنا کردار اداکررہی ہیں۔ تعلیم کے ذریعے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے پارلیمنٹیرین کیری پولرڈ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایک پروگرام میں کیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد مختار نے برطانوی مہمان کو کیمپس کے علاوہ کلاس روم کا بھی دورہ کروایا۔ یہ دورہ کی اہم بات یہ تھی کہ وائس چانسلر کیری پولرڈ کو اچانک معمول کی کلاسز میں لے گئے۔ برطانوی مہمان نے معمول کی ا کیڈمک سرگومیوں کو سراہا۔