تحریک استحکام پاکستان کونسل کی طرف سے مختلف شخصیات کو قائداعظمؒ گولڈ میڈل ایوارڈ دیا گیا

لاہور (پ ر) تحریک استحکام پاکستان کونسل (رجسٹرڈ) کے تحت نیشنل آڈیٹوریم لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شخصیات کو اپنے شعبے میں بے مثال کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2014ء دیا گیا۔ جس میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز دیو سماج روڈ لاہور کی پرنسپل نائلہ ممتاز کو اپنے فرائض منصبی کی بے مثال ادائیگی کے اعتراف میں قائداعظمؒ گولڈ میڈل ایوارڈ دیا گیا۔