بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اور ڈینٹل کالج کی پہلی تقریب تقسیم اسناد

لاہور (پ ر) بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اور ڈینٹل کالج کراچی کی پہلی تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی جس میں بہترین کارکردگی پر طلباء  کو گولڈ میڈل ‘ سلور میڈل اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازاگیا۔ تقریب  کے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین تھے۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سنڈیلا اور بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل شاہد اقبال نے بھی تقریب میں شرکت  کی اور ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹرز  میں اسناد تقسیم  کیں۔ تقریب میں کل 77 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ صدر ممنون حسین نے بہترین کارکردگی  پر سمرین کومل  کو گولڈ میڈل اور حنا خالد کو سلور میڈل دیا۔