ایوان اقبال میں عالمی یوم خواتین کی تقریب کی جھلکیاں

(رفیعہ ناہیداکرام)
٭ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ ترقی خواتین کے زیراہتمام منعقدہ تقریب اپنے مقررہ وقت سے سواتین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی۔ ٭وزیراعلیٰ پنجاب تقریب میں پانچ بجکر 33 منٹ پر پہنچے جبکہ دعوت ناموںپرتقریب کاوقت سوادوبجے درج تھا۔ ٭تقریب شروع ہونے سے پہلے گلوکار ہ سارہ رضا ’’گھڑولی اور دمادم مست قلندر‘‘ جبکہ گلوکارہ ترنم ناز’’ بلے بلے بھئی ٹور پنجابن دی‘‘ سناکر حاضرین کی بوریت دور کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔ ٭ تقریب کا آغازقومی ترانے سے ہوا، ہوم اکنامکس کالج کی طالبات نے ستار پر قومی ترانے دھن بجائی اور حاضرین نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ ٭ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی سراج الدین ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’کھلتی گرہیں‘‘کے عنوان سے خوبصورت پرفارمنس میں عورت کیخلاف سماجی مظالم، تعصبات اور امتیازی رویوں پرروشنی ڈالی گئی۔