انجمن فدیان مصطفیؐ کا ادارہ صراط مستقیم کی شان رسولؐ کانفرنس میں بھرپور شرکت کا اعلان

لاہور (پ ر) انجمن فدایان مصطفی پاکستان کے مرکزی عہدیداروں علامہ ڈاکٹر مفتی نجیب احمد ہاشمی حافظ محمد اکبرجتوئی، علامہ سید صالح محمد شاہ ہاشمی، حاجی حافظ محمد اشرف رضا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 15 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو لاہور میں ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام ہونے والی شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے کانفرنس کو کامیاب کیا جائے گا۔