الیکشن میں تاخیر سے ذاتی فائدہ اٹھا سکتا تھا ،قومی مفاد کو ترجیح دی: غوث بخش باروزئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عام انتخابات کا انعقاد رکوانے کی سازشیں کی گئیں مگر کسی بھی دھمکی یا سازش کو خاطر میں لائے بغیر بلوچستان میں شفاف ترین انتخابات منعقد کرائے گئے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ ظہرانے میںپنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، جہانگیر بدر، حسن نثار، نجم ولی خان، حفیظ اللہ نیازی اور دیگر نے خطاب کیا۔