گھریلو صارفین کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا: سینٹ قائمہ کمیٹی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔ حکام نے بتایا کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ میں 5 سے 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سی این جی سٹیشن اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی مگر گیس کی ضرورت پوری نہیں ہو رہی۔