کینیا: شکاریوں نے دانتوں کے حصول کیلئے ہاتھیوں کے پورے خاندان کو مار دیا


کینیا (بی بی سی) کینیا میں محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ انہیں شکاریوں کے اس گروہ کی تلاش ہے جنہوں نے مشتبہ طور پر گیارہ ہاتھیوں پر مشتمل ایک خاندان کو مار دیا۔ کینیا میں ہاتھی دانت کی تجارت کیلئے ہاتھیوں کی ہلاکت کا بہت لمبے عرصے میں یہ سنگین واقعہ ساوو نیشنل پارک میں پیش آیا ہے۔