کوئٹہ: گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاںبحق


کوئٹہ (بیورو رپورٹ) گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موسیٰ کالونی میں تراب خان شدید سردی کے باعث کمرے میں گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گیا۔ رات کے کسی وقت کمرے میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث دم گھٹنے سے دم توڑ گیا۔