کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کے باعث آنکھوں کے خیراتی ہسپتال بند کرنے کا فیصلہ


کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان میں بدامنی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث صوبائی دارالحکومت کے نواح میں واقع آنکھوں کے امراض کے خیراتی ادارے ایل آر پی ٹی کو اس کی انتظامیہ نے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہسپتال کی مشینری ملک کے دوسرے بڑے شہروں کو منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں ہسپتال کی انتظامیہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مرکزی دفتر سے انہیں ہسپتال کی مشینری ملک کے دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کے تحریری حکام موصول ہونے کے بعد سامان کو منتقل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔