چک ہیگل کی امریکہ کے وزیر دفاع کیلئے نامزدگی پر اسرائیل کی تشویش ایران تبدیلی کیلئے پرامید

واشنگٹن (نیٹ نیوز) سابق ری پبلکن سنیٹر چک ہیگل کی امریکہ کے نئے وزیر دفاع کیلئے نامزدگی پر اسرائیل کے بعض حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے صورتحال میں تبدیلی آئے گی۔ اسرائیلی پارلیمان کے سپیکر رووین روان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے متعلق م¶قف کے سبب انہیں مسٹر ہیگل کی نامزدگی پر ”تشویش“ ہے تاہم اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع ایہود براک نے صدر اوباما کی جانب سے چک ہیگل کی نامزدگی پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا ہے۔