پیرو:ہیلی کاپٹر حادثہ میں 5 امریکیوں سمیت7 افراد ہلاک


لیما (اے پی پی) پیرو میں ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 5 امریکیوں سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں ایک آئل فیکٹری کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر دیہی علاقہ میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں پیرو کے دو جبکہ امریکہ کے 5 باشندے شامل ہیں۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔