مغربی پابندیاں: تیل سے آمدن میں 45فیصد کمی آئی ہے: ایران


تہران (بی بی سی) ایران کے نمیاں سیاست دان کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ نو ماہ کے دوران ایران کو تیل سے حاصل ہونے والی آمدن میں پینتالیس فیصد کمی آئی ہے۔ ایران کی قومی کمیٹی برا نے منصوبہ بندی اور بجٹ کے ممبر غلام رضا کاتب کا کہنا ہے کہ ملک کی مجموعی اقتصادی حالت اس وقت مشکل سے دو چار ہے۔ ایران کی وزارت برائے تیل نے عدم ادائیگی کی بنا پر ہوائی کمپنیوں کو تیل کی فروخت روک دی ہے جس کی وجہ سے معاشی بحران میں اضافے کا خدشہ ہے۔