قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کااجلاس28جنوری کوطلب،4نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا


اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کااجلاس28جنوری کوطلب،چارنکاتی ایجنڈے پرغورہوگا،کمیٹی نے پشاور ایئر بیس پر حملے سمیت گزشتہ سال دفاعی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی تحقیقاتی رپورٹس طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کااجلاس 28جنوری کو عذرا افضل کی زیرصدارت ہوگا جس میں چار نکاتی ایجنڈا زیر غورلایاجائےگا۔اجلاس میں فضائی راستوں سے سامان لے جانے سے متعلق بل پر غور کےا جائے گا۔ کمیٹی نے گزشتہ سال اہم دفاعی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی تحقیقاتی رپورٹس طلب کرلی ہیں۔