غربت میں اضافے سے نئے فسادات پھوٹ سکتے ہیں: ریڈکراس


لندن (آن لائن) عالمی فلاحی تنظیم انٹرنیشنل ریڈکراس نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں کے روزگار کی قلت اور غربت میں اضافے سے برطانوی سڑکوں پر مزید فسادات ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈکراس کے عہدیدار کا کہنا ہے بگڑتی ہوئی سماجی و معاشی صورتحال 2011ء کے فسادات کا اعادہ کر سکتی ہے۔ یورپ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور برطانیہ اس سے آزاد نہیں رہ سکتا۔