شمالی آئرلینڈ میں مظاہرے، جھڑپیں جاری، 100 گرفتار، 60 پولیس اہلکار زخمی


لندن (نوائے وقت نیوز) شمالی آئر لینڈ میں مسلسل 5 ویں روز بھی مظاہرے جاری رہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا ہے۔ ، شمالی آئر لینڈ میں بیلفسٹ سٹی کونسل کی جانب سے یونین کا پرچم نہ لہرائے جانے پر مشتعل افراد نے مظاہرے شروع کردئیے۔مظاہرین نے بیلفسٹ سٹی ہال کے سامنے کئی مقامات پر آگ لگا دی ، پولیس وین کو بھی نقصان پہنچایا۔ ہنگاموں میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ 100 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئرلینڈکے پروٹیسٹنٹ برطانیہ کے ساتھ الحاق کے خواہشمند ہیں جبکہ کیتھولک ری پبلک آف آئر لینڈ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔