سچ بولنے کی سزا، ڈی آئی جی کرائم بشیر میمن کی سندھ بدری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سچ بولنے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے تعریف و تحسین کے کلمات مہنگے پڑ گئے، شاہ زیب قتل اور کراچی بدامنی کیس کے دوران سچ بولنے کی پاداش میں سندھ پولیس کے ڈی آئی جی کرائم بشیر میمن کو سندھ بدر کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست شہری سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشیر میمن کو سپریم کورٹ میں سچ بولنے کی پاداش میں سندھ بدر کیا گیا ہے یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اور درخواست پر جلد سماعت کی جائے، بشیر میمن نے کراچی میں وسیم پیٹر کے جرائم میں ملوث اور با اثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔ درخواست گزار نے یہ بھی کہا ہے کہ میری جان کو بھی خطرہ ہے اس لئے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔