راولپنڈی: توہین رسالت کے مقدمہ میں 23 ملزمان پر فرد جرم عائد


راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے تھانہ ترنول میں درج توہین رسالت کے مقدمہ میں 23 ملزمان کے خلا ف مقدمہ کی سماعت کے دوران ان پر فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لئے سمن طلبی جاری کر دیئے ہیں۔- پولیس نے عمر گل وغیرہ 23افر اد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا آئندہ سماعت 17جنوری کو ہو گی۔