دمشق : طیاروں کی بمباری مہاجر کیمپ میں آتشزدگی 10 افراد ہلاک 25 زخمی


دمشق(اےن اےن آئی)شامی شہر الرقہ میں جنگ سے متاثرہ افراد کےلئے قائم خصوصی خیمہ بستی میں آگ لگنے سے دس افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ادھر دمشق کے جنوب میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ یرموک اور الحجر الاسود کالونی کے اردگرد شدید جھڑپوں کی اطلاع ہے، لڑاکا طیاروں نے دمشق کے نواح میں بیت سحم میونسپلٹی پر بمباری کی جس کے بعد وہاں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔ دمشق کی جنوبی کالونیوں اور ان کے گرد و نواح سے زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئےں ۔ کوارڈی نیشن کمیٹیوں کے مطابق جیش الحر کے جنگجووں کی داریا اور المعضمیہ کے پہاڑی سلسلے میں موجود شامی فوجی یونٹس سے لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دس لاکھ افراد نے صرف مجبوری اور لاچاری کی زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ انہیں فاقوں کا سامنا ہے۔